وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا دہشتگردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشتگردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ادارے نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

وزیراعلی نے جاں بحق افراد کیلئے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ وادی تیراہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشہور خبریں۔

شاہ سلمان کا پھر طبی معائنہ ہوا

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: سعودی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:چیئرمین سینیٹ

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکرکے ساتھ ملاقات

مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں

?️ 9 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو آج ان

آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ

?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی

اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی برطرفی اور 12 روزہ جنگ میں فتح کے وہم کا خاتمہ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: آپریشنل جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے

عبدالباری عطوان: ہائپرسونک میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے دور میں حفاظتی دیوار بنانا بے اثر ہے

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مغربی کنارے میں 22 بستیوں کی تعمیر

واشنگٹن میں تل ابیب کو ٹینک گولہ بارود کی فروخت کی منظوری

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ بائیڈن انتظامیہ

سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے

?️ 9 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے