?️
(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پاکستان کی تقسیم کے بارے میں بات کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے انہیں عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ تنبیہ ٹوئٹر پوسٹ میں دی جس میں نجی چینل ’بول نیوز‘ کے پروگرام ‘تجزیہ’ کے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے ساتھ عمران خان کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا۔
اس انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ پر زور دیا کہ وہ صحیح فیصلے کریں اور متنبہ کیا کہ اگر پاکستان نے جوہری صلاحیت کھو دی تو ملک 3 ٹکڑے ہو جائے گا۔
گزشتہ شب نشر ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملک کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی مسئلہ ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہیں کیے تو میں لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی۔
انٹرویو نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران نیازی ایسے وقت میں ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہا ہے جب میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ثبوت کی ضرورت تھی کہ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو اس کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ ’اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت ہرگز نہ کریں‘۔
مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک علیحدہ بیان میں وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ عمران کے ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ سیاست نہیں، سازش میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مایوسی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے افراتفری پھیلا رہے ہیں اور ان کا بیان پاکستان کے دشمنوں سے ملتا جلتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ محض بیان نہیں بلکہ ملک میں انتشار اور تقسیم کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کھونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ پاکستان، اس کے اتحاد اور اس کے اداروں کے خلاف جنگ کریں۔
انہوں نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق اور ملکی اداروں پر حملہ نہ کریں، قانون اور آئین کی طے کردہ حدود سے تجاوز نہ کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ایسے ناپاک منصوبوں کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرے گی اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے ایسے ناپاک اہداف کو شکست دینے کا عزم کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ، صحافیوں کے لیے تاریخ کی سب سے مہلک جنگ
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: جنگی اخراجات کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ
اپریل
ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
اپریل
زیادہ تر امریکی 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو نہیں دیکھنا چاہتے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 10 میں
ستمبر
حزب اللہ کا مرحوم ایرانی صدر کے بارے میں اظہار خیال
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں
مئی
موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ
?️ 20 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کے
نومبر
کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں، سعید غنی
?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ
مئی
اسرائیل کا مقدر صرف تباہی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت تیسرے فلسطینی انتفاضہ سے خود کو بچانے
ستمبر
یمن کے نعرۂ مزاحمت نے استکبار کی بساط پلٹ دی
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی قلمکار اُم ہاشم الجنید نے کہا ہے کہ شہید
اپریل