وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ  خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے قومی اسمبلی اجلاس سے  قبل پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جو دوپہر دو بجے کے قریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ، جس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت متعدد وزراء شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے متحرک ہیں، وزیر اعظم قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکومتی ٹیم  کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، مشاورتی اجلاس دوپہر دو بجے کے قریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ، اجلاس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طےکی جائے گی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو بلالیا گیا جبکہ شوکت ترین، وزیرتعلیم شفقت محمود ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں منی بجٹ یا فنانس ترمیمی بل کے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی اور وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سیشن بارے اپنی ترجیحات سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 18 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں

عمان کے مفتی اعظم کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت

اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ

سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور

سعودی صیہونی دوستی کیوں نہیں ہو سکتی؟

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا مسئلہ

بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

?️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے

کیا نیتن یاہو یمنیوں کے سامنے ہتھیار ڈالیں گے ؟

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے