وزیر اعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز لگانے کا فیصلہ کرلیا، اور اس حوالے سے انہیں بطور مشیر تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تاہم صدر مملکت عارف علوی  کی  منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز لگانے کا فیصلہ کرلیا اور سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کے منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، کابینہ ڈویژن  نے ایوب آفریدی ک تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی ہے۔

اس سے قبل زلفی بخاری اوور سیز وزارت کے معاون خصوصی تھے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنایا جائے گا۔

سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، جس پر وزیر اعظم عمران خان  نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔ ذرائع  کے مطابق شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔ خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کو کون طول دے رہا ہے؟

🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن

روس کا 27 یوکرینی ڈرون اور 2 میزائل تباہ کرنے کا دعوی

🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورسک کے

اسرائیل امریکی ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر مجبور

🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:دی گارڈین اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی خفیہ ملٹی بلین

پنجاب میں وزیر اعلیٰ ق لیگ اور اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو گا

🗓️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان

اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے کا سعودی فضائی حدود سے گذرنا ، ریاض تل ابیب کے درمیان تعلقات کا عندیہ

🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جانے کے لئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے

امریکہ نے روس کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے خبردار کیا

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  اینتھونی بلنکن نے منگل کو سائینائیڈ کے ساتھ ایک انٹرویو

امریکی فوجی قافلہ شام کے نواحی علاقے الحسکہ سے عراق روانہ

🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے الشدادی فوجی اڈے سے شمال مشرقی شام

تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے