اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی محرومیوں اور مسائل کے دیکھتے ہوئے صوبہ کے حق میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دے دیا وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ تمام سیکیریٹیز بلوچستان کو دوہ کریں اور وہاں کے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں۔
بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کا حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت، ڈویژن، محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے، اور دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں گے۔