?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید طارق الحسن نے ملاقات کی ، اس دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےایک ماہ کے اندر سمندرپار پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائی جائے کیوں کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے 8 اوور سیز سینٹرز قائم کیے جائیں۔
ادھر حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر ’ون ونڈو آپریشن‘ کی سہولت مل گئی ، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فیسلیٹیشن سیل قائم کردیا ، جہان سی اے اے عملہ بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کرے گا ، سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تحریری طور پر ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کردی ہے ، اس ضمن میں سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، پشاور ، ملتان اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولیات مہیا ہوگی جب کہ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کی سربراہی کرے گا ۔
سول ایوی ایشن سے معلوم ہوا کہ تمام 7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ٹرمینل منیجرز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت 7 انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز فوکل پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گے ، اس حوالے سے سی اے اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن سمیت تمام 7 ایرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز کے رابطہ نمبر بھی جاری کیے ہیں ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلیٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے ، سی اے اے عملہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔
مشہور خبریں۔
نیوزی لینڈ، انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی پرہمایوں سعیدکا ردعمل
?️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے نیوزی لینڈ،
ستمبر
وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی
?️ 6 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان
اکتوبر
سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز
جون
ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا
?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی
ستمبر
43 سابق اسرائیلی حکام نے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:اخبار Yedioth Aharonot نے اعلان کیا کہ 43 اسرائیلی شخصیات نے
جنوری
سب کو ٹیکس دینا ہوگا کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سب
جنوری
یمنی عوام کےلیے سعودی اتحاد کی ایجاد کردہ مستقل مصیبت
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ چھ سال میں سعودی اتحاد نے یمن کے وسیع علاقوں
اپریل
گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے جے یوآئی ف نے پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کے لیے مولانا
مارچ