وزیر اعظم نے احسان مانی کی خدمات کا شکریہ ادا کیا

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔ تمام صوبوں کو میری تاکید ہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ کی بحالی کے لیے پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا جائزہ لے کر خوش ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 870 اسکول اور 231 کالجز گراؤنڈز کے ساتھ پنجاب بھر میں کھیلوں کے 355 میدان تیار کیے گئے ہیں، تمام صوبوں کو میری تاکید ہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی نے عالمی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

مشہور خبریں۔

مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں واقع مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ

سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی

گیس کے ذخائر سے متعلق فواد چوہدری کا اہم انکشاف

?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس

پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے، عمران خان

?️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی

نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے

داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران

صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے