اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہیلتھ کارڈ اجراء کی تقریب میں شریک ہونگے ۔ وزیر اعظم کے دورے کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر کی شاہراوں پر ہیلتھ کارڈ اجراء کی تشہیر کے لیے بینرز بھی اویزاں کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دروہ فیصل آباد کے لیے ترتیب دیے گئے پروگرام کے مطابق وزیر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زرعی یونیورسٹی آئیں گے اور وہاں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ فیصل آباد کے دوران وزیراعظم کی مقامی صنعت کاروں اور مخلتف اضلاع کے اراکین اسمبلی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے دورے کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر کی شاہراوں پر ہیلتھ کارڈ اجراء کی تشہیر کے لیے بینرز بھی اویزاں کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا،وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور جوانوں کی جرات و بہادری کی تعریف کی،وزیراعظم نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔