وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبی شجاع الرحمن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تلہ گنگ میں جلوس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند نہیں کی، امن و امان بھی برقرار ہے، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر نے کوئٹہ میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی کسانوں نے دارالحکومت دہلی میں گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرلیا

?️ 28 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی

?️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش

مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو

عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد

صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی صحافی نے کہا ہے کہ فوج کی ہلاکتیں سرکاری

لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم

صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی تشویشناک حالت

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر صیہونی جیل میں

ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ماریو اخبار نے صہیونی صحافی بین کسپیت کے حوالے سے لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے