وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

?️

ریاض: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچے، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو ہوگی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کی استعداد پر گفتگو ہوگی۔

مشہور خبریں۔

کیا غزہ میں جنگ بندی سے بحیرہ احمر میں فوجی محاذ آرائی ختم ہوجائے گی؟

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:مغربی ایشیا کے علاقے کے ایک ماہر نے بحیرہ احمر میں

سیاہ براعظم کو فرانسیسی استعمار کا تحفہ

?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: نائجر اور گبون جیسے افریقی ممالک میں بغاوت نے ایک

روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ، روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

?️ 11 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ

چینی صدر کی برکس اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: CNN نے چینی صدر کی سربراہی برکس اجلاس میں تقریر کرنے

پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک

?️ 19 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ

اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر

غزہ میں جنگ کا جاری رہنا جرم ہے: اولمرٹ

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم "ایہود اولمرت”،  نے جرمن اخبار "اشپیگل”

حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار، قانونی آپشنز پر غور

?️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحاد نے واضح طور پر سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے