?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب میں رینجرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کررہا ہوں، 6 بج کر35 منٹ پر رینجرز تعینات کررہا ہوں، پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے،کالعدم جماعت کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 70زخمی ہوگئے ہیں، 70زخمی اہلکاروں میں 8اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے ، کراچی کی طرز پر آرٹیکل 147کے تحت رینجرز کو تعینات کررہے ہیں، فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہیں، فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کرسکتے، یہ چھٹی بار احتجاج کیلئے آرہے ہیں، اصل مسئلہ کچھ اور ہے، ٹی ایل پی پاکستان میں کالعدم ہے ، بین الاقوامی سطح پر پابندی لگ سکتی ہے، غیرملکی طاقتیں پاکستان پر پابندیاں لگانا چاہتی ہیں،کالعدم جماعت سے کافی مذاکرات کیے، مطالبہ ہے وہ واپس چلے جائیں آج بھی وعدے پر قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ہمیشہ عزت کی اور عزت کرتا رہوں گا ، انہیں معاملے کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے۔ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات نشریات فواد چودھری نے بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آج فیصلہ ہوا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا،کوئی تنظیم پاکستان کو کمزور ریاست سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ کالعدم جماعت کی کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے، 6 بار تماشا لگ چکا ہے، ریاست نے صبرکا مظاہرہ کیا، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کا ناحق خون بہے، یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، ریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا،ریاست کے صبر کی بھی حد ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی شکست/تل ابیب کا عدالتی اصلاحات کا منصوبہ معطل
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل
مارچ
رفح پر حملے کے منصوبے کے بارے میں صیہونی سیاسی حلقوں کا اظہار خیال
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کے
اپریل
کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو
اپریل
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 1 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے دن
اگست
غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کا 5 سالہ منصوبہ
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب
مارچ
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
صہیونی فوج میں ایران پر حملے کے غیر متوقع نتائج کا خوف وہراس
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کے لیے ہمارے پاس تکلیف دہ آپشنز موجود ہیں: یمن
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں شہری مراکز پر امریکی وحشیانہ حملوں کے تسلسل
مارچ