?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نائیجیریا میں 3 ماہ قبل اغوا ہونے والے پاکستانی شہری ڈاکٹر ابوذر افضل کی بحفاظت رہائی پر نائیجیرین حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’نائیجیریا میں مارچ سے مغوی پاکستانی شہری کی بحفاظت رہائی پر نائیجیریا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں بھی ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ان کی رہائی کے لیے انتھک کوشش کی۔‘
قبل ازیں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ نائیجیریا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانی ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو رہائی مل گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری کی بحفاظت رہائی میں مدد کرنے پر حکومت پاکستان اور عوام نائیجیریا کے برادر عوام اور حکومت کو بھرپور انداز میں سراہتی ہے۔
بیان کے مطابق ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو 3 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، وہ 28 مارچ 2022 کو ابوجا سے کدونا جانے والی ٹرین پر حملے میں یرغمال بنائے گئے درجنوں مسافروں میں شامل تھے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رہا کیے گئے 7 یرغمالیوں میں ڈاکٹر ابوذر محمد افضل واحد غیر ملکی ہیں جبکہ 13 کو ایک ماہ قبل رہا کیا گیا تھا۔
رہائی کے بعد کدونا شہر سے ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر ابوذر نے اپنی رہائی کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد، پاکستان اور نائیجیریا کی حکومت اور مذاکرات کاروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنی بحفاظت رہائی اور دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششوں پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کی رہائی کے سلسلے میں ہم نائیجیریا کی سیاسی و فوجی قیادت اور دونوں ممالک کی وزارت خارجہ اور ہائی کمیشنز کے درمیان رابطے کو بھی سراہتے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ابوذر محمد افضل ابوجا پہنچ چکے ہیں، ان کو پاکستان کے سفر کیلئے سہولت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن ہنگامی سفری دستاویزات فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ واپس اپنے شہر ملتان پہنچ کر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے ساتھ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منا سکیں۔


مشہور خبریں۔
فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں ، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت
?️ 27 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ
مارچ
توشہ خانہ انکشافات: عمران خان کا برطانیہ اور امارات میں بھی قانونی کارروائی کرنے کا اعلان
?️ 16 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
نومبر
کیلیفورنیا میں جہنم ؛بائیڈن کا اس ریاست کے لیے تباہ کن صورتحال کا اعلان
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن اس ملک کی ریاست کیلی فورنیا میں تباہ
ستمبر
رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 26 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت
مئی
لبنانی صدارتی انتخابات میں قومی مزاحمت کا کردار
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کی وفاداری کے نمائندے حسن
جنوری
1988 میں غائب ہونے والا وائرس غزہ میں دوبارہ سر اٹھا رہا ہے
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صوفیہ نے اعلان کیا
جولائی
غزہ میں آج صبح سے اب تک 42 افراد شہید
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی میڈیا آفس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
مغربی کنارے کے خلاف صہیونی وزیر کا خفیہ منصوبہ سامنے آیا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک آڈیو فائل کا انکشاف کیا
جون