وزیراعلی پنجاب کی جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو سرمایہ کاری کی دعوت

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کے ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپنی کو پنجاب میں ڈیری سیکٹر، نوزائیدہ بچوں کی خوراک، بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

موریناگا کمپنی گزشتہ 100 سال سے دنیا بھر میں ڈیری مصنوعات کے میدان میں خدمات انجام دے رہی ہے اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں ترقی کیلئے ایک اہم شراکت دار بن سکتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کمپنی کے تحقیق و ترقی شعبے کا بھی معائنہ کیا اور کمپنی کی جانب سے انہیں جامع بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم موریناگا کے ڈیری میں تجربات کو پنجاب کیلئے ماڈل بنانا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت ڈیری مصنوعات سے متعلق سرمایہ کاری کے ہر شعبے میں کمپنی کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی، ایک ماں ہونے کے ناطے بچوں کی نگہداشت میرے لئے ذاتی طور پر بھی نہایت اہم ہے۔

ملاقات میں دونوں جانب سے جدید جاپانی مشینری اور ٹیکنالوجی کے استعمال، صحت مند جانوروں کی افزائش اور اعلیٰ معیار کے گوشت کی پیداوار کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج

?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی رہنما

مستقل فلسطینی ریاست کے قیام میں کیا چیز اثرانداز ہوسکتی ہے؟؛ کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کا اظہار خیال

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر نے غزہ میں اسرائیل کے جرائم

عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم

ایران اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں: سابق مصری اہلکار

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی

انسانی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے میں لبنان میں جرمن اثر و رسوخ

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: جرمنی کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (GIZ) لبنان میں چار

ہمیں بھول نہ جائیے گا؛فلسطینی قیدیوں کا حاجیوں کو پیغام

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ نے حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے

گیلنٹ کا اکتوبر 2023 میں حزب اللہ کے خلاف ناکام منصوبے کا انکشاف

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اکتوبر 2023 میں لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے