?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب نے ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کر دی۔
مریم نواز نے کوہ سلیمان روڈ کوئیوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی انتظامات اور مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی اقدامات کا حکم دیا۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مری اور متصل علاقوں کی طرف سیاحتی سفر پر پابندی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کی نقل وحمل محدود کرنے کی ہدایت کی۔ اور پی ڈی ایم اے پنجاب کو دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ جبکہ آبی گزر گاہوں کے ارد گرد آبادیوں کے لیے کشتیاں،لائف جیکٹس اور دیگر سامان فراہم کر دیا گیا۔
مریم نواز نے دریاؤں، نہروں، ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر نہانے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کے فوری انخلا کو یقینی بنایا جائے۔ جبکہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر پولیس پٹرولنگ کی جائے۔ والدین بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔


مشہور خبریں۔
نئی امریکی حکومت کی ایران کے بارے میں پالیسی کیا ہوگی؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی یہ سوال اہمیت اختیار
اکتوبر
سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی
اگست
داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں
مارچ
یمنی فوج کا اسرائیل پر میزائل حملہ؛ بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل
مارچ
ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس
جون
امریکی اہم ریاستوں میں مہنگائی عروج پر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اہم امریکی ریاستیں دیگر
مارچ
شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
اگست
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
ستمبر