وزیراعلی پنجاب نے بے گھر صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بٹن دباکر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی،ان کے حکم کے مطابق قرعہ اندازی کے بعد 720 کارکن اپنے نئے گھر کے مالک بن گئے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بیواؤں اور خصوصی ضرورت رکھنے والے افراد کے لیے الگ سے فلیٹس مختص کیے جائیں، دورانِ گفتگو انہوں نے صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 کارکنوں کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تکمیل 3 ماہ کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خصوصی کارکنوں کی سہولت کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس مختص کرنے کا حکم دیا۔

اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صنعتی ورکر ندیم طاہر کو فون کر کے مبارکباد دی اور کہاکہ اپنے والدین کو ساتھ رکھیں کیوں کہ ان کی دعاؤں سے آپ کو یہ فلیٹ ملا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا

?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے

پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی

وزیر اعظم نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے

صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع

چوٹہ بازار قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

?️ 11 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ

وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد

غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے

?️ 21 اکتوبر 2025غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے