?️
پشاور(سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر میں باالخصو ص صوبائی دارالحکومت پشاورمیں گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے اعلی حکام کو اپنے دفتر طلب کرلیا ہے۔
وزیراعلی نے صوبے کے گھریلو صارفین کو درپیش گیس کے کم پریشر کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے اور بالخصوص پشاور میں گیس کے کم پریشر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، گھریلو صارفین کو درپیش یہ مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے اور اگلے 48 گھنٹوں میں صورتحال میں بہتری لاکر رپورٹ پیش کی جائے ۔
انہوں نے کہاہے کہ صوبے میں گیس کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ رواں موسم سرما میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے ۔ جنرل منیجر ایس این جی پی ایل نے وزیراعلی کو یقین دہانی کرائی کہ صوبے خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ایس این جی پی ایل اس مقصد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے جن علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے ان علاقوں میں بڑے قطر کے پائپ بچھانے کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔
انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ اگلے دو تین دنوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور انہیں گیس کے کم پریشر کا درپیش مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ جنرل منیجر ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ گیس کے کم پریشر سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو دن میں 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ، صارفین لینڈ لائن نمبر091-9217777پر کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں اور کنٹرول روم میں تعینات عملہ ان کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس ترسیل کے نظام کی بحالی کے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے جی ایم ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ پشاور میں مالی سال 2020-21کے دوران 104ملین روپے کی لاگت سے 63کلومیٹر کی پائپ لائن تبدیل کر دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں 203 ملین روپے کی لاگت سے 123 کلومیٹر پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں گیس کی فراہمی کے نظام کی بہتری اور بحالی کے متعدد منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے ۔


مشہور خبریں۔
The Chainsmokers Actually Make a Great Nickelback Cover Band
?️ 12 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ماسک کی پابندی لازمی
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام
مارچ
طلال چوہدری کا 27 یوٹیوب چینلز کیخلاف کریمنل کارروائی کا اعلان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے
جولائی
گزشتہ مالی سال پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین
جولائی
یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین
مئی
صیہونی میڈیا حرفش کی کارروائی سے حیران
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حرفش کے علاقے میں لبنان کی
جون
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی
ستمبر
امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ
دسمبر