?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے رابطہ کیا ہے اور کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مفت ویکسین لگانے کیلئے 10 لاکھ سے زائد ڈوزز خریدیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے مزید سینٹرز قائم ہوں گے جب کہ پنجاب میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، عثمان بزدار ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے بھی ملاقات کریں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور برکی روڈ پر گیس دھماکے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے-
وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے برکی روڈ گیس دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ برکی روڈ کے مکان میں دھماکے کی وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے-
دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعدپہلےمرحلہ میں 10لاکھ کوروناویکسین خریدی جائے گی، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ 2دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
ویکسین تیاری کیلئےیونیورسٹی آف ویٹنری اینڈاینیمل سائنسز سےمشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری 6سے 10ماہ کے دوران ممکن ہوسکے گی، پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری کے بعد صوبے کیلئے ویکسین دستیاب ہوگی۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے پنجاب کے کسانوں کو مبارک باد دی
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
مئی
امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
ستمبر
مقتدرہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں
?️ 27 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت
فروری
پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لیےجانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا
فروری
نفرت کی بھارتی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 8 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا
جون
صہیونی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل میں سنسر شدہ جنگی معلومات کی اشاعت کی عکاسی کرتا ہے
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے کامیاب اور
جولائی
نیٹو فوجی اتحاد کی تاریخ میں پہلی بار ریپڈ ری ایکشن فورس فعال
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نےاس فوجی اتحاد کی تاریخ میں
فروری