وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ گمشدگی، انصاف لائرز فورم کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے مبینہ گمشدگی کے معاملے پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل کے ذریعے چیف جسٹس سے رابطہ کیا گیا، چیف جسٹس آتے ہیں یا نہیں، تھوڑی دیر میں جواب متوقع ہے جب کہ ایڈووکیٹ ٹیم کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف جسٹس آج کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیدیں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب، مشیراطلاعات خیبرپختوخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پرگرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبرپختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، وفاقی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

سویڈش عوام کی اکثریت قرآن پاک کی بے حرمتی پر پابندی کی خواہاں

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سویڈن میں کیے گئے سروے کے نتائج سے صاف ظاہر ہوتا

قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان

🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے

تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی

انصار اللہ کا پیغام امریکہ کے نام

🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی

فلسطینی قوم ٹرمپ کے خیالی منصوبوں کو قبول نہیں کرے گی:حماس

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع

عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت

🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: لندن، بغداد، پیرس، استنبول اور مراکش سمیت دنیا بھر میں

وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے

🗓️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی

خلیج فارس کے ممالک ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں

🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی نے خلیجی ریاستوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے