🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ برطانوی تنظیم کے سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں مردوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر براک اوباما بدستورپہلے نمبر پرہیں۔بل گیٹس دوسرے اورچینی وزیراعظم شی جن پنگ تیسرے نمبرپرہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2018ء اور2019ء میں بھی سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل تھے۔
سابق امریکی صدربراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما سال 2021ء کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی خواتین میں سرفہرست ہیں۔ دوسری پوزیشن ہالی وڈ کی اداکارہ اورانسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اینجلینا جولی کی ہے جبکہ تیسرا نمبر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی 9 ویں اوربالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا 10 ویں نمبرپر موجو ہیں۔
سابق مس ورلڈ اوربالی وڈ اسٹارایشوریہ رائے بچن، بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر اورفٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو بھی سراہے جانے والوں میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ برطانوی تنظیم کے اس سروے کے لیے 38 ممالک میں 42 ہزارافراد سے رائے لی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کی پیشگوئی
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گرد
جولائی
’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے
🗓️ 7 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے
اپریل
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ختم کردی
🗓️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ہر سال کم از کم
فروری
اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار
🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اس میڈیا نے
اپریل
کیا حافظ نعیم الرحمٰن کراچی کے بعد قومی سطح پر بھی اپنی جماعت کو کامیاب بنا پائیں گے؟
🗓️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) یہ 2021ء کے اوائل کی بات ہے، شہرِکراچی کے
اپریل
روس گیس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے: فرانس
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روسی کمپنی Gazprom کی طرف سے فرانسیسی کمپنی Engie
اگست
ہاؤسنگ ’اسکینڈل‘: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما
اپریل
حکومت شوق سے سائفر معاملے کی تحقیقات کرے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں
🗓️ 2 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ
اکتوبر