?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر کیش لیس اکانومی کو ملک بھر میں فروغ دینے کے لیے 3 اسپیشل کمیٹیاں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کمیٹی، ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ اڈاپشن کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی قائم کر دی گئی ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ان ذیلی کمیٹیوں کی ذمہ داری شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کے بارے میں آگاہی بڑھانے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے، قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تشکیل دینے اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان لین دین کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرنا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈیجیٹل لین دین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا یہ طریقہ کار نقد کے مقابلے میں زیادہ سستا اور عوام کے لیے قابل رسائی بنایا جائے، تاکہ ملک میں کیش لیس نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راست ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو وفاقی سطح اور تمام صوبوں میں لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، ترقی یافتہ اور کامیاب معشیتیں کیش لیس سسٹم کو اب ترجیح دے رہی ہیں۔
شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ مضبوط ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام قائم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بینکنگ سسٹم کے ذریعے گردش کرنے والے فنڈز کو ترقیاتی منصوبوں میں بطور سرمایہ کاری استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری و نجی شعبے کے درمیان تمام لین دین کو کیش لیس ماڈل پر منتقل کرنے کا عمل شروع کریں۔
بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی سطح پر کیش لیس اکانومی کو لاگو کرنے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تقریبا 4 کروڑ سے زائد صارفین راست سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جب کہ اس تعداد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی لین دین اب راست سسٹم کے زریعے کیا جارہا ہے، اور اسے صوبوں تک وسعت دینے کے لیے پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے اپنے قیام سے ہی معیشت کو کیش لیس ماڈل کی طرف لے جانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں ۔
ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کمیٹی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) کے ماتحت کام کرے گی، اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں کیش لیس پاکستان اسٹیئرنگ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔
اسمارٹ اسلام آباد پائلٹ پروجیکٹ
اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ’اسمارٹ اسلام آباد پائلٹ پروجیکٹ‘ کے تحت وزارت آئی ٹی وفاقی دارالحکومت کو پاکستان کا پہلا کیش لیس سٹی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے: وزیر خارجہ
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر
شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا
?️ 3 جون 2022گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار
جون
آٹھ جنگوں کا خاتمہ ؛ ٹرمپ کا دعویٰ؛ حقیقت یا مبالغہ؟
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارت میں دعویٰ کیا
اکتوبر
امریکی سپریم کورٹ نے TikTok پرلگایی پابندی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر
جنوری
کراچی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا
?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ
جولائی
کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے روکنے کیلئےاحکامات جاری نہیں کیے گئے، نگران وزیراعظم
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ایران اور علاقائی امن کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ / نائیجیریا کی حکومت کا نیا خطرہ
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے نائیجیریا کی حکومت کو کھلم کھلا دھمکی
نومبر
امریکہ نے آزادی بیان کو کھلونا بنا رکھا ہے:روس
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے
اپریل