وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ ، شانگلہ اور بٹ گرام کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے، باجوڑ اور بٹ گرام پر فوری توجہ دی جائے۔

انہوں نے نے کہا کہ پھنسے ہوئے رہائشیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور سڑکوں کو صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

میکرون حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں ہڑتال اور ملک گیر احتجاج

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کی سب سے بڑی یونینوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں

واشنگٹن اور پکن کے درمیان اقتصادی رقابت نئی سطح پر پہنچ گئی

?️ 12 اکتوبر 2025واشنگٹن اور پکن کے درمیان اقتصادی رقابت نئی سطح پر پہنچ گئی

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا افغان پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) افغانستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے دوران

ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری

صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے جمہوریہ آذربائیجان کی مشقیں

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:  پیر کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے خبر رساں ذرائع نے

کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی

بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی

?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر

وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے