?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی جس میں انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کیا۔
دوران گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی اور مسکراتے ہوئے کہا ’آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں‘۔
جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ آج کل بیمار رہتا ہوں ، جس پر وزیر اعظم نے دعائے صحت دیتے ہوئے کہا ’اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے‘۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے شہباز شریف کی دعوت پر فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور ملاقات خوشگوار اور پُرخلوص ماحول میں ہوئی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کی یہ 8 برسوں میں دوسری ملاقات ہے۔ گزشتہ برس بھی دونوں رہنماؤں کی 7 سال بعد خاموش ملاقات ہوئی تھی، جو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چوہدری نثار علی خان کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
یاد رہے کہ پارٹی سےناراض چوہدری نثار طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کش ہیں۔
چوہدری نثار علی خان جو کبھی مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما تھے، 34 سال سے زائد عرصے تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2018 میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔
اس وقت چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا، میں طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں، میں اقتدار کی نہیں، عزت کی سیاست کرتا ہوں۔
بعد ازاں انہوں نے 2018 کے انتخابات میں راولپنڈی کی 4 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور دعویٰ کہ ان کی جماعت نے زیادہ تر ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے۔


مشہور خبریں۔
ٹی وی چینلز لائسنس معطلی، پیمرا کا اختیار کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
صیہونی حکومت کا آنروا کے ساتھ تعاون کا خاتمہ: غزہ میں انسانی بحران کا خطرہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت نے آنروا کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ
نومبر
شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد
?️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد
فروری
وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں: عمرعطا بندیال
?️ 2 فروری 2022 اسلام آباد (سچ خبریں) نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر
فروری
غزہ میں پاکستانی افواج بھیجنے کا معاملہ زیر غور، حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر دفاع
?️ 29 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
پٹرول کی قیمتوں کو روکنے کے لیےاسپین حکومت کی کوششیں رائیگاں
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: اسپین کے چوتھے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اخبار،
جون
کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
امریکی شہریوں کا جو بائیڈن کے خلاف ٹوئٹری طوفان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دکانوں کے خالی شیلفوں
جنوری