?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔گذشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انسدادپولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹریز اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 6ماہ میں ملک بھرمیں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2021میں صرف14فیصدماحولیاتی نمونےمثبت پائے گئے، ماحولیاتی نمونوں کی تعداد گزشتہ سال 56 فیصد تھی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے، اگلے 6 سے 12ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔وزیر اعظم نے ہائی رسک اضلاع کےڈی سیزکو موقع سے فائدہ اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے وسائل بروئےکار لائیں اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔
خیال رہے ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو صوبہ بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ اور سنی کا تاریخی اتحاد
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کی توجہ ابھی تک تہران اور بیروت میں صیہونی
اگست
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
سینیٹ سے ریکوڈک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا ترمیمی بل منظور
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ریکوڈک کے تانبے اور سونے کی
دسمبر
پاکستان کا ایک بار پھر امریکہ سے طالبان کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر
اپریل
اگر یہ سوچتے ہیں بچوں کو اغواء کرکے ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، علیمہ خان
?️ 23 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
اگست
تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے امریکی کانگریس کے نمائندوں
اگست
یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا
?️ 15 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر
مارچ
آبنائے میں پھنسا مغرب
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت
جنوری