وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات کا اجلاس، معاشی ترقی اور ریونیو میں اضافہ

کابینہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات پر ہفتہ وار اجلاس میں ملکی اقتصادی کارکردگی اور اصلاحات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات اور ایف بی آر میں شفافیت کے اقدامات درست ثابت ہو رہے ہیں اور حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیرف اصلاحات کا ریونیو وصولی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا، بلکہ درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار میں صرف 3.6 فیصد اضافہ ہونے کے باوجود ریونیو میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جوخاص طور پرخام مال اور انٹرمیڈیٹ اشیا کی درآمد میں تیزی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیرف میں کمی کا مقصد ملکی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تازہ اعدادوشمار حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے کامیاب نتائج کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موجودہ نظامی خامیوں کو دورکرنا ضروری ہے اور ایف بی آر اور فنانس ٹیم کی شاباش دی، اصلاحات پرعملدرآمد کو مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مشہور خبریں۔

فرانس بھی امریکہ مخالف

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے بین الاقوامی نظام کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے

"نئے ابو عبیدہ” کی تقریر کے پیغامات؛ فلسطینی مساوات میں مزاحمت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے کل اپنی شعلہ بیانی

ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور مہنگائی؛ کس طرح بلندپروازیوں نے امریکی معیشت کو بحران میں دھکیل دیا؟

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی بھاری درآمدی ٹیکس پالیسیوں نے نہ صرف

ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں: اسلووینیا کی وزیر خارجہ

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فجون نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ ہمیں

روس کا دیوالیہ پن یورپی دیوالیہ پن کی وجہ سے ہے: مدودف

?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری دیمتری مدودف نے اتوار کو

 نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ

گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:  انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا

ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے