🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روزاہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے بھی شریک تھے۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اورشرپسندوں کےسد باب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کےخلاف کسی بھی قسم کے مواد کاسدباب کیاجائےگا جبکہ ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کے لیے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
چاروں صوبوں نے اس حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے فلم اور ڈراموں میں ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شر پسندوں کے بیانیے کا موثر مقابلہ ہوگا جبکہ قومی بیانئے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے اور دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائےگا، ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دیا جائے گا، قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔
مشہور خبریں۔
پوپ فرانسس کی عراقی شیعہ رہنما کے لیے ایک اہم بات
🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے ٹویٹ کیا کہ آیت
مارچ
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
🗓️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی
یمن کا صیہونی حکومت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ
🗓️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اکتوبر
ترکی سے امریکی سفیر کو نکالنے پر امریکہ کا ردعمل
🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی سے امریکی سفیر کو ملک بدر کیے جانے پر رد
اکتوبر
برطانیہ کے بے شرم آدمی کی معافی بھی تنقید کی لہر کو تھام نہ سکی
🗓️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم وارث جانسن نے منگل کی شام پارلیمنٹ
اپریل
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
امیر جماعت اسلامی کا اہم اعلان اور حکومت کو انتباہ
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، نے 12 جولائی
جولائی
سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن
جون