اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، جس کے بعد جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں، چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پاکستان کے روشن چہرے کی دلیل ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان ، اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئر وکلا نے شرکت کی۔
یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔