?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے انہیں دعوت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے وزیراعظم عمران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کریں گے ، دورہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک سمیت خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا جبکہ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں ، گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیاکیلئےتحفہ ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹسز جاری
?️ 9 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف حاصل کر کے
اگست
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حزب اللہ کے
ستمبر
چین میں کورونا پابندیوں میں کمی
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پچھلے کچھ
دسمبر
جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی پالیسیوں کے
جولائی
انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے
جنوری