اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے کے اعلان کے ساتھ ساتھ ملتان، گوجرانوالہ اورلاہورکیلئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کاافتتاح کریں گے فی الوقت 5شہروں میں ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج احساس کوئی بھوکا نہ سوئےاقدام کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اعلان کریں گے، اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نشتر،ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیرعباس کھوکھربریفنگ دیں گے، پروگرام کےتحت فی الوقت 5شہروں میں ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم آج ملتان، گوجرانوالہ اورلاہورکیلئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کاافتتاح کریں گے، جس کے بعد اب 7شہروں میں 16ٹرکوں کےذریعےکھانےکی تقسیم ہوگی جبکہ اکتوبر سے 29شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد:روزانہ 40ہزارافراداورسالانہ 14لاکھ 60ہزارافرادکوکھاناپہنچایاجائےگا، احساس کوئی بھوکا نہ سوئےاقدام کےذریعےمزدوروں میں کھانا مفت تقسیم کیاجاتاہے ، اب تک 5شہروں میں 8لاکھ 31ہزارسےزائدمزدوروں کوکھاناپہنچایاجاچکا ہے۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں وزیر اعظم عمران خان نے “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پروگرام کو مرحلہ وار فروغ دیاجائے گا اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایاجائیگا، موبائل کچن پروگرام کے ذریعے غریب کو کھانا فراہم کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حالات مشکل ہیں، قرضے چڑھے ہوئے ہیں، مشکل حالات کے باوجود اللہ کا حکم ہے کہ ہم اس راستے پر چلیں، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے اللہ کی برکت آئے گی۔