اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے کیلئے کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کے لئے پاکستان کی حکمت عملی متاثرکن رہی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کےبانی بِل گیٹس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے کے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سےبھی آگاہ کیا۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئےپاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ، کورونا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔یاد رہے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ بِل گیٹس چک شہزادمیں کوروناکےمریضوں کےلیے بنائےگئےخصوصی اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ این سی اوسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی بل گیٹس کے شیڈول کا حصہ ہیں ، اس دوران حکام کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔