?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا شریک ہوں گے جب کہ اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ صبح ہونے والے اسمبلی اجلاس کو اسپیکر اسد قیصر نے پیر تک ملتوی کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرحوم اراکین اسمبلی، سابق صدر رفیق تارڑ، سینیٹر رحمان ملک، پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والوں اور وفات پانے والے دیگر اراکین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی جانب سے دعائے مغفرت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی روایات کا حصہ ہے کہ اگر کسی رکن پارلیمنٹ کا انتقال ہوا ہو تو اس روز کا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے اور میں بھی اس روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روز کے لیے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک آڈیو پیغام
اکتوبر
پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گی
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی
جون
نیب ترامیم: کیس کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے
فروری
انصاراللہ کی جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی شرطیں
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے یہ
فروری
ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.61 فیصد کمی
?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات رواں مالی سال کے
اپریل
امریکہ اور طالبان کے درمیان کوئی اعتماد نہیں
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:بی بی سی کے مطابق، حال ہی میں مستعفی ہونے والے
اکتوبر
راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے
?️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے
مئی
روس کا وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی
مئی