?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا باکس پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی سیل قائم کردیا ہے، تحقیقاتی سیل کی سرپرستی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، تحقیقاتی سیل کی معاونت نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر بھی کرے گی۔
تحقیقاتی سیل کمپنیوں کے قانونی ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی، تحقیقاتی سیل آف شورکمپنیوں کے سرمائے کی قانونی حیثیت کی انکوائری کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔
واضح رہے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل پنڈورا پیپرز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، ان تفصیلات میں 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوگئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا قابل ذکر ہیں جبکہ دیگر میں خسرو بختیارکے بھائی عمر بختیارعارف نقوی،راجہ نادر پرویز،محمد علی ٹبہ،میر خالد آدم، کچھ کاروباری اور بینکاری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کےسابق سربراہ عباس خٹک کے2 بیٹوں کےنام آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ جنرل(ر)خالد مقبول کے داماداحسن لطیف،کاروباری شخصیت طارق سعیدسہگل،جنرل (ر)شفاعت اللہ کی اہلیہ کے نام شامل ہیں۔ عمر بختیار نے آف شور کمپنی کے ذریعہ ایک ملین ڈالر کا اپارٹمنٹ اپنی والدہ کے نام پر منتقل کیا،عمر بختیار نے 2018 میں لندن کے علاقے چیلسی میں اپارٹمنٹ والدہ کے نام پر منتقل کیا۔
پاکستانی شخصیات میں شوکت ترین اور ان کے خاندان کے نام 4آف شور کمپنیاں نکلی ہیں ۔ علیم خان کی 1،شرجیل میمن کی 3،علی ڈار کی 2،مونس الٰہی کی2،فیصل واوڈا کی ایک آف شور کمپنی نکلی ہے۔ اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں مذکور ہمارے تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گی اور جس کسی کی غلطی ثابت ہوئی، اُس کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھیں۔واضح رہے کہ ’پنڈورا پیپرز ‘ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ۔700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں ہیں۔اِن پاکستانیوں میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
ملائشییا میں موساد کا جاسوس نیٹ ورک تباہ
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںملائشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں صیہونی جاسوس تنظیم سے وابستہ ایک
اکتوبر
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا امریکہ میں فلسطینی حامی طلباء کے نام خط
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای صاحب نے
مئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا
جنوری
غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی بچے کا جمنا اور شہداء کی لاشوں پر کتوں کا حملہ
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام
دسمبر
یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
?️ 6 فروری 2026یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ یمن
فروری
کیا فوجی آپریشن کا فائدہ ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
ایران اور روس عالمی نظام میں تاریخی تبدیلی کے لیے تیار رہیں: ڈوگین
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: روس کے ممتاز فلسفی اور نظریہ دان الیگزینڈر ڈوگین نے
فروری
پاور پلانٹس کے لیے کوئلے کی درآمد پر سوالات اٹھ گئے
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کی لوکلائزیشن اور
مئی