وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے جس پر عوام نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہےاسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں عوامی مسائل سے متعلق گفتگو اور تبادلہ خیال کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی رد عمل کے بعد مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس سے آج متعلقہ حکام کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے اور چیف سیکرٹریز کو ڈپٹی کمشنرز کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم بڑھتی مہنگائی کو فوری کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات چاہتے ہیں لہٰذا اجلاس میں عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ہدایت کی جائیں گی۔واضح رہےکہ ملک میں بجلی کے بعد پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی ریاض مذاکرات سے کیا توقع ہے؟

🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اتوار کو امریکی اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات

کالعدم تنظیم سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں

🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار

🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے

حیران کن گھات نے صہیونی فوجیوں کو نگلا

🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: قسام بٹالین نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ انہوں نے

ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے

عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست

🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے

شام کا استحکام عرب دنیا کی سلامتی کا اہم ستون ایک ہے: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ خاتون نے شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے