🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے چند حکومتی وزرا اسی کام کے لیے موجود ہوتے ہیں کہ وہ حکومت کی پرفارمنس نہیں بلکہ اپوزیشن کے کارنامے عوام تک پہنچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ پچھلے تین سال سے اپوزیشن کی کردار کشی میں وہ سبھی ایشوز بار بار سامنے رکھے گئے اور کوئی نئی چوری یا ڈاکے کا انکشاف بھی نہیں ہوا مگر ا س کے باوجود بھی حکومتی وزرا ہر روز اپوزیشن پر گرجتے برستے دکھائی دیتے ہیں۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی میں کرپشن کے مہارتھیوں کی بھرمار ہے۔معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری اور فریال تالپور پر 35 ارب روپے سے زائد لانڈرنگ کے کیسز ہیں۔
موصوف پر اوپل 225 کے جعلی اکاؤنٹس میں تقریباً 5 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، زرداری کے قریبی ساتھیوں نے سیاست کی آڑ میں اربوں کی کرپشن کی، مافیا ڈان آصف زرداری کے کرتوتوں کا حساب کون دیگا؟۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ بھتہ خور اور قاتل بھی اسمبلی فلور پر تقریریں کر رہے ہیں،ہر سال تھر میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد پچھلے سال سے زیادہ ہوتی ہے، کتوں کے کاٹنے کی ویکسین سیاسی فون پر ملتی ہے، صدقے کے بکرے بھی جعلی اکاؤنٹس سے خریدنے والے کرپشن پر بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو اپنے صوبے کے عوام کو صاف پانی اور اچھی خوراک مہیا نہیں کر سکے وہ بھی عمران خان صاحب کی گڈ گورننس پر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں۔
آج سندھ کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے ا ور ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کیا کرتے تھے آج وہ بغلگیر ہیں ا ور باہم شیر وشکر ہوئے ہوئے ہیں۔یہاں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب کتنے کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے کہ سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ خطرے میں
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
🗓️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں
جون
جاپان کا راکٹ لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ ہوگیا
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے
مارچ
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
اکتوبر کی جنگ سے اسرائیلیوں کے پسینے چھوٹے
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل کے عبرانی ورژن میں آج شائع ہونے
ستمبر
شمالی کوریا کا جوہری پروگرام، امریکا نے دھمکیاں چھوڑ کر مودبانہ اپیل شروع کردی
🗓️ 5 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے اور جوہری
اپریل
ٹرمپ کے آنے سے پہلے سے چند ماہ یوکرین کے لیے فیصلہ کن ہیں: سابق امریکی عہدیدار
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر کے سابق قومی سلامتی مشیر نے
نومبر
امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام
جون