?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم نے بل گیٹس فاوَنڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک روابطے میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کےل یے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس فاوَنڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، جس کے تحت رواں سال انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
دوسری طرف مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے متاثر زندگی 2022 کے آخر تک معمول پر آسکے گی، ویکسینز کی جلد تیاری کرشمہ ہے لیکن عالمی سطح پر وبا کے خاتمے کیلئے زیادہ کام نہیں کیا گیا، ویکسینز فی الحال امیرممالک کو دی جارہی ہیں، جس سے وائرس کی متعدی اقسام بیرون ملک پھیل سکتی ہیں اور پھر واپس امریکا پہنچ سکتی ہیں۔
انہوں نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینز کی جلد تیاری ایک کرشمہ ہے، ویکسین دنیا کے تمام ممالک میں پہنچانے تک زندگی جلد معمول نہیں آسکے گی۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ کورونا وباء کے خاتمے کے بعد 2019 کی طرح زندگی معمول پر 2022 کے آخر تک آسکے گی ، رواں سال موسم خزاں میں امریکا میں تو معمولات زندگی بحال ہوسکتے ہیں۔
چوتھی سہ ماہی کے دوران تمام اسکول بھی پھر کھل سکتے ہیں، ریسٹورنٹس کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد ہوسکے گا ، ویکسینز کی جلد تیاری کرشمہ ہے لیکن عالمی سطح پر وبا کے خاتمے کیلئے زیادہ کام نہیں کیا گیا، ویکسینز فی الحال امیرممالک کو دی جارہی ہیں، جس سے وائرس کی متعدی اقسام بیرون ملک پھیل سکتی ہیں اور پھر واپس امریکا پہنچ سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قومی سلامتی کے مشیر کا مستعفی ہونے کا اعلان
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر نےاس ریاست کے وزیر
جولائی
مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ اور اٹلی میں ہزاروں افراد فلسطینی قوم کی حمایت
اکتوبر
انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان 11 بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط
?️ 29 مئی 2025سچ خریں: انڈونیشیا اور فرانس نے ایمانوئل میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا
مئی
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ
مئی
عمران خان کو ملنے والی خصوصی رعایتوں پر حکومت نالاں
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور اس کے
مارچ
جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی
جون
سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل
جون
پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں
مارچ