?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ
ستمبر
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی
?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش
جولائی
ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
جنوری
مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے
جولائی
سی ڈی اے کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی، بیرسٹر گوہر خان
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
مئی
قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج
?️ 14 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی
اپریل
شام، اردن اور عراق کی مشترکہ سرحد پر امریکی حملہ آوروں کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: میڈیا نے عراق، شام اور اردن کی سرحدی مثلث میں
جنوری