وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم الثانی، بحرین کے فرماں روا اور کویت کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مبارک باد دی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے خوشی کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے رابطہ کیا اور مبارک باد دی اور قطری کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
بیان میں کہا گیا کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور دونوں راہنماﺅں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور موجودہ سیاسی اور معاشی تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا دونوں راہنماﺅں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے امور پر مل کر جام جاری رکھنے پر اتفاق کیا.
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ شیخ تمیم نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے شاہ حماد عیسیٰ الخلیفہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک باد دی اور بحرینی عوام کی خوش حالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 کے دوران وہاں موجود پاکستانی برادری کے لیے کیے گئے اقدامات پر انہیں سراہا.
بحرین کے فرماں روا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا اور کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں.

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ترک حکومت، قیادت اور ترک عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دی بیان کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو مبارک باد دی اور وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر ایک مرتبہ پھر مبارک باد دی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں راہنماﺅں نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور دوطرفہ مفادات، خاص کر تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر تمام امور پر تعلقات مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا.

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اجاگر کرتے ہوئےترک کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ ان پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں دونوں راہنماﺅں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے شان دار 75 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اصولی اور ثابت قدم مو¿قف پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا.

بیان میں کہا گیا کہ دونوں راہنماﺅں نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اہم اقدامات پر بھی بات کی اور سنگینی کا نمایاں کیا دونوں راہنماﺅں نے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ بدستور رابطے میں رہنے کا عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صرف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ترک صدر نے بھی شہباز شریف کو ترکی کے دورے کی دعوت دی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ دونوں راہنماﺅں نے اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور عید کی مبارک باد دی اور کویت کے عوام کو بھی عید کی خوشیوں پر مبارک باد دی جبکہ کویتی وزیراعظم نے بھی مبارک دی کویتی وزیراعظم نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور دونوں راہنماﺅں نے بردرانہ تعلقات آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور مشترکہ مفادات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت میں مقیم اور کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کا خیال رکھنے پر کویتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے.

مشہور خبریں۔

اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی: عثمان بزدار

🗓️ 1 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست

پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب

اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت

🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق

دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر

🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف

حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار

🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ

جب تک اسپین معافی نہیں مانگتا تب تک گیس کی کوئی خبر نہیں:الجزائر

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں توانائی کے بحران نے اسپین کو الجزائر کے ساتھ

اسلام آباد نے طالبان پر اپنے اثرو رسوخ کا انکار کردیا

🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کو آگے

دنیا بھر کے لوگوں کے سروں پر گرنے والے امریکی بم

🗓️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک نے 2001 کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے