?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے موثر پالیسی تیار کی جائے گی ،ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی وزیر اعظم نے اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا تاکہ اس کی بنیاد پر ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے۔ ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی وزیر اعظم نے ایک اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہےجس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی اس اجلاس میں مدعو کیاجائےگا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، اس کی موثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے،یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کی توہین
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں الجزائر کے
اگست
ایران کی بے مثال دفاعی صنعت کا صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلیجنس ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی
جون
روبی انعم کا بشریٰ انصاری سے متعلق اپنی بات کا دفاع
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ روبی انعم نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری
اگست
افغانستان کے لیے ایران کی امداد کا سلسلہ جاری
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی جانب سے افغانستان کی امداد کے سلسلے کو آگے
فروری
یورپی یونین چین کی طاقت کے عروج سے خوفزدہ نہیں ہے: جوزپ بریل
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا
اپریل
مجھے وزیر خزانہ بنانے کیلئے پارٹی کو بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے، اسحٰق ڈار
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے
جنوری
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر
صیہونیوں کی چال،ایران کی چوکسی اور عالمی برادری کی خاموشی
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب سے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے
اکتوبر