?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لئے نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جب کہ ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کا حکم دیا گیا ، زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جائیں گی ، اس حوالے سے آئندہ چند روز میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال ، ریونیوز ، بجٹ خساروں ، داخلی اور بیرونی قرضوں کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت دی کہ معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری ، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کیا جائے ، پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لئے جاسکیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی ، اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ ادھرعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، اپنے بیان میں فچ نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پرامن انداز میں ہوئی تاہم اس سے پاکستان کے لیے قریب مدتی پالیسیوں کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے جسے پہلے ہی عالمی کموڈٹی قیمتوں اور عالمی سطح پر بے یقینی کے سبب بیرونی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے
جون
صہیونی دشمن اپنے دفاعی نظام سے مایوس کیوں ہے ؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے دفاعی نظام سے مایوس ہو چکی ہے
جون
پی ٹی آئی لانگ مارچ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی میں کنٹرول سینٹر قائم
?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی
نومبر
فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار
?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی
جنوری
صیہونی احتجاجی گروہ اسرائیلی صدر کے گھر کے سامنے جمع
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، آج ہفتے کو درجنوں صیہونی احتجاجیوں
مئی
ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ
?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
اکتوبر
افغانستان میں انگریز شہزادے کی خونی شطرنج
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: انگریزی اخبارگارڈین نے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی
جنوری
شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی
جنوری