?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوحہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان-ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور، اردن کے شاہ اور سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جن میں قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطین کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا
جون
ہم نے ابھی طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: امریکی ایلچی
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ یوکرائن
مارچ
غزہ اور لبنان کی جنگ میں فرانس کی دوغلی پالیسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون پر متضاد پالیسی
نومبر
وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کے لئے کوشاں ہیں: شوکت ترین
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے کو بتایا
فروری
وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں
?️ 1 فروری 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں
فروری
ترکی میں سیکڑوں قیدیوں کی خودکشی اور جیلوں کے سنگین حالات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ایک نائب کی رپورٹ کے مطابق
دسمبر
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر
لندن سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں:مریم اورنگزیب
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لندن سے
مئی