وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ بنوں، دہشتگردی کیخلاف اہم فیصلے متوقع

شہبازشریف عاصم منیر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی بنوں پہنچ رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ اور ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے ضلع جنوبی وزیرستان کے آپریشن میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور

افغانستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہوگا:وزیر خارجہ

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں سہ فریقی

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں

ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین

وزیر خارجہ نے فلسطیں کی صورتحال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات کی

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین

ترقیاتی بجٹ پر آئی ایم ایف کا سایہ منڈلانے لگا، وفاق کی اسکیموں میں بڑی کٹوتیاں

?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی سخت نگرانی میں آئندہ

اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے

?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے