وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور

?️

ریاض (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاک، سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا اور متعدد باہمی معاہدوں سمیت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے، دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کااعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ  تعلقات کی مزیدمضبوطی پراتفاق کیا اور تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہدکیجانب سےسعودی عرب کےدورےکی دعوت پر اظہار تشکر  کیا ، ملاقات میں مضبوط اور تاریخی تعلقات،مشترکہ عقائد،اقدار،باہمی اعتماد پر گفتگو ہوئی۔

اعلامیے  کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عوام کی طرف سےمقدس مقامات کی سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی،معاشی،تجارتی،دفاعی،سیکیورٹی تعلقات کومزید مضبوط بنانےپراتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ  پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی زور دیا گیا۔

اعلامیے  کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئےملازمت کےمواقع بڑھانےپر زوردیتے ہوئے گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی کےاقدامات کوسراہا جبکہ ولی عہدکےویژن اور 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے   میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں انسانی وسائل شعبےمیں زیادہ سےزیادہ باہمی فائدہ اٹھانےکےطریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے پاکستانیوں کی فلاح وبہبودکیلئےاقدامات پرسعودی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ولی عہد کے کردار کو بھی سراہا۔

اعلامیے  کے مطابق ملاقات کےبعدرہنماؤں نےمعاہدوں پردستخط کی تقریب میں شرکت کی، جس میں سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کےقیام سےمتعلق معاہدے پر دستخط کیےگئے ، کونسل وزیراعظم اورولی عہدکی زیرصدارت کام کرےگی، کونسل تعلقات کی ترقی کواسٹریٹجک سمت فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نےخطےکی ترقی کیلئےسی پیک پربھی بات چیت کی، وزیراعظم نے کہا سی پیک دوطرفہ تعاون کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا   کہ رہنماؤں نےمتعدد باہمی معاہدوں،مفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کیے ، جس میں جرائم کےخلاف جنگ میں تعاون سے متعلق  معاہدہ ، سزایافتہ افرادکی منتقلی سےمتعلق معاہدہ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ملکی دہشت گردی کی تحقیقات دوگنی ہو گئی ہیں: ایف بی آئی ڈائریکٹر

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ

صیہونی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے آج منگل کوصیہونی پولیس کی حمایت سے ایک

پاکستان کا بھارت کی ’خفیہ عالمی کارروائیوں‘ پر تشویش کا اظہار

?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر

بلتستان: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیکڑوں مسافر، سیاح پریشانی کا شکار

?️ 22 جولائی 2021بلتستان( سچ خبریں) گلگت بلتستان میں چار روز سے جاری شدید بارشوں

نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے کسی وزیر اعظم نے نفتالی بینیٹ

فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ

ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل میں قید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے