اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس میں قومی سلامتی پالیسی ، ملکی داخلی اور سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔یہ ملاقات وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی، اہم ترین ملاقات میں قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہیں جبکہ کئی اہم وفاقی وزرا بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر پاکستانی حکام نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہےا ور کرتا رہے گا، وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات میں اس حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔