?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ میں شامل کئی اہم وزرا نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں سفارتی کور کے لیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ بروقت عام انتخابات سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے جو ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے لازمی شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں اور آج یہاں موجود بہت سے ممالک کی طرح ہمیں بھی انتخابات کی جانب بڑھتے ہوئے تقسیم اور انتشار کا سامنا ہے لیکن میں پُراعتماد ہوں یا پُرامید ہوں کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے بعد ہم سیاسی استحکام کی جانب لوٹ سکیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ عام انتخابات میں فیصلہ پاکستان کے عوام ہی کریں گے، انہیں اُن سیاست دانوں یا سیاسی جماعتوں میں سے انتخاب کرنا پڑے گا جو نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو جنم دیتے ہیں یا وہ جو امید کا پیغام دیتے ہیں، جو اتحاد کا پیغام دیتے ہیں، جن کے اہداف واضح ہوتے ہیں اور وہ کارکردگی دکھانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا جسے انہوں نے کسی بھی حکومت کے لیے کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری قرار دیا۔
دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اور فوج انتخابات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور سویلین قیادت کے درمیان تعلقات اس وقت ہموار ہیں، فیصلے باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں، ملک میں سیاسی انتشار کے پیشِ نظر فوج نے آئی ایم ایف کے حالیہ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلیاں مقررہ وقت سے ایک یا دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی جس کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی اور اگلا مرحلہ آئندہ 60 یا 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ 90 روز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انتخابات 90 روز مکمل ہونے پر ہی ہوں گے بلکہ 90 روز کی مدت کے اندر اندر ہوں گے۔
اُن سے سوال کیا گیا کہ حکومت اسمبلیوں کو جلد تحلیل کر کے مدت میں توسیع کیوں کرنا چاہتی ہے، جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور اپیلوں کی سماعت کے لیے وقت دینے کے لیے ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے ماؤئی آگ کے متاثرین کو کیسے یاد کیا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: بائیڈن کی عجیب و غریب جاری حرکتیں ہیں ،اس بار
اگست
اسلامو فوبیا کی کیفیت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے،صدر مملکت
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے پریڈ گراؤند میں ہونے والی مسلح
مارچ
فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے کی پالیسی ناکام
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے
دسمبر
صیہونی حکومت کے بارے میں پوچھنے پر اطالوی صحافی نے نوکری سے نکال دیا
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی تعمیر نو کے لیے اسرائیل کو ادائیگی کرنے
نومبر
افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے
جون
معاشی اصلاحات: بنیادی تنخواہوں کے نظام کے خاتمے، ہسپتالوں کیلئے نئے منصوبے پر غور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پبلک سیکٹر میں نان گزیٹڈ اسٹاف سے
نومبر
مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قصبے طمون پر صیہونی
نومبر
مصر کی میزائل اور ڈرون طاقت سے صیہونی حکومت خوفزدہ
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے مصری فوج کی میزائل اور ڈرون کی
فروری