وزارت خارجہ کی ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجدکی شہادت کی مذمت کرتے ہیں بی جے پی،آرایس ایس حکومت قابل مذمت اقدامات میں ملوث ہے، بھارتی حکام عدلیہ کی ملی بھگت سے قابل مذمت اقدامات کررہے ہیں،ہندتواکے زیراثر بھارتی حکومت مسلسل مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور ان کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں نام نہاد اور سب سے بڑی جمہوریت کے ماتھے پر نہ مٹنے والا داغ لگ چکا ہے،مسلمانوں،عبادت گاہوں،ثقافتی یادگاروں کوکشمیرمیں بھی نشانہ بنایاجارہاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے نومبردو ہزار انیس میں متنازع فیصلہ دیا، انتہاپسندوں کوتاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کی اجازت دی گئی، انتہاپسندجنونیوں نے انیس سو بانوے میں تاریخی بابری مسجدکوشہیدکیاتھا، سرعام مسجدشہیدکرنیوالے مجرموں کوعدلیہ کی ملی بھگت سے بری کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کوعبادت گاہوں میں شہیدکرنے کے واقعات بھی ہوچکے،دو ہزار دو میں گجرات، فروری دو ہزار بیس میں دہلی میں مسلمانوں کاقتل عام ہوا، ان جرائم کاارتکاب کرنیوالوں کیخلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں کی گئی۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری،اقوام متحدہ،اوآئی سی،انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کوکٹہرے میں لایاجائے، بھارت تمام اقلیتوں بشمول مسلمانوں کی حفاظت جویقینی بنائے، بھارت ان کے مذہبی وثقافتی مقامات کاتحفظ بھی یقینی بنائے۔

مشہور خبریں۔

امریکی انسانی حقوق

🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ

مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں

🗓️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ

ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے: عراقی وزیر اعظم

🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اس بات پر

بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب

🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

بڑے ہم سے وہی سیاست کرانا چاہتے ہیں جو 30 سال انہوں نے بھگتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے

زنگزور کوریڈور کے 2028 میں شروع ہونے کا امکان

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کوریڈور ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات عبدالقادر اورا اوغلو نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے