وزارت اطلاعات و نشریات کا پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے ایل او سی کے دورے کا اہتمام

ایل او سی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے ایل او سی کے دورے کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی کے دورے کا مقصد بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے، بھارت پاکستان میں نام نہاد اور خیالی "دہشت گرد کیمپس” کے حوالے سے پراپیگنڈا کرتا رہتا ہے۔

وزرات اطلاعات کے مطابق بھارت نے بارہا ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جنہیں بھارت نے دہشت گرد کیمپس کے طور پر پیش کیا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں کو مخصوص مقامات پر زمینی حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستان امن کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

وزرات اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی یا دہشتگردانہ سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔

پاکستانی قوم اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں روسی صدر کی توہین؛پیوٹن کا شدید رد عمل

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے

تزویراتی خطے میں ترکی کے اثر و رسوخ 

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے اس ملک میں

یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکی بحری بیڑا بھاگنے پر مجبور

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین

اسپائی ویئر پر سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی مقابلہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی جاسوسی، ہیکنگ اور جابرانہ اقدامات کو مضبوط کرنے

زرنش خان کو انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے تنقید کا سامنا

?️ 23 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ ہوتے

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج

?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس

پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاوں گا

?️ 18 جولائی 2021مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے

ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے