?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک (world bank)نے پاکستان کیلئے 1.35 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ معاونت ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جائے گی، جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانا اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز، بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر یہ مالی پیکج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ادارے کے مطابق فراہم کی جانے والی رقم سے حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو تقویت ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
رائٹرز کے مطابق ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جانے والی یہ معاونت مختلف شعبوں میں استعمال کی جائے گی۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے ورلڈ بینک کی یہ مالی معاونت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر، مالی خسارے اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھانے میں بھی سہولت ملے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل عرصے سے شراکت داری قائم ہے اور ماضی میں بھی مختلف منصوبوں کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے۔ موجودہ پیکج کو اسی تسلسل کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف پروگرامز کے تحت تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حالیہ اعلان کو ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
برکس کی رکنیت پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست
جولائی
غزہ میں آج صبح سے اب تک 42 افراد شہید
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی میڈیا آفس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
ستمبر
غزہ میں ناصر ہسپتال کے سربراہ: غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کے ناصر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ
مئی
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی
سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے
مارچ
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی
کیا تائیوان نئی عالمی جنگ کا نقارہ بجائے گا؟
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بیجنگ نے کہا کہ تائیوان کے صدر کے اقدامات دراصل اشتعال
اپریل