?️
وانا (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے، جبکہ ان کی کم سن بچی بھی نشانہ بنی۔
جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔ 6 ماہ قبل جمعیت علما اسلام جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور تاحال علاج زیرِ التوا ہے۔ اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخلص اور جری ساتھی مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینا پڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کرنے اور علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔


مشہور خبریں۔
روسی سفارت کار: اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ غزہ کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ تھا
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب نے یاد
جولائی
پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنےوالی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی
دسمبر
ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جنوری
اسرائیلی فوج کا محمد الضیف کی نئی تصویر شائع کرنے کا دعویٰ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج
جنوری
ٹویٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے بارے میں امریکی کانگریس میں وارننگ
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں نے ایلون مسک کے ٹویٹر کے
نومبر
وائٹ ہاؤس: حکومتی شٹ ڈاؤن مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں برطرفی شروع ہو جائے گی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن
اکتوبر
قابض فوج نےغزہ میں اپنے یرغمالیوں کو نشانہ بنایا
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
دسمبر
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب
مئی