والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالی کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں وہ شفیق والدین کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں، والدین کی خدمت، عزت واحترام، اطاعت اور دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے، دعا ہے اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج کے دن ان بچوں کو بھی یاد رکھیں جن کے والدین وطن عزیز کی سلامتی پر قربان ہوگئے، میں ان والدین کو بھی خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جن کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔

مشہور خبریں۔

گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات

عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی اڈے کا نشانہ

?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے مغرب میں واقع عین

مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے محصور کشمیری اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی

?️ 12 اگست 2021(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے دو

غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ

چاند پر موجود آکسیجن سے متعلق  اہم تحقیق

?️ 14 نومبر 2021سڈنی (سچ خبریں) تحقیق کرنے والے خلائی سائنس کے ماہرین نے اہم

سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدی شہید

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

لبنان کے سامنے ر استے

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی معاصر تاریخ ہمیشہ ارادوں کے ٹکراؤ، نازک اتحادوں

متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے