وادی تیراہ میں خارجی دہشت گردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں، تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  24نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ کا راستہ اپنایا تھا، 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے جب کہ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصے تک تیراہ میں ہی قائم رہا۔

خارجی حکیم اللہ محسود پورے قبائلی علاقے ، پشاور اور ملک بھر میں تیراہ سے کارروائیاں کرتا رہا، حالیہ متعدد حملوں میں ملوث افغان شہریوں کے روابط بھی تیراہ میں قائم نیٹ ورکس سے منسلک پائے گئے ہیں۔

اے پی ایس حملے کی منصوبہ بندی بھی خوارج نے تیراہ میں واقع انہی خفیہ مراکزِ میں کی تھی،تیراہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،  منشیات کے کاروبار سے جڑے اندرونی مفادات بھی اسی خطّے میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ منشیات کے کاروبار اور دہشتگردی میں گہرا تعلق ہے، تیراہ میں اس بڑھتے گٹھ جوڑ اور اس سے پیدا ہونے والی دہشتگردی کو اگر ختم نہ کیا گیا تو پشاور میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتاہے، صوبائی حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے:ممتاز یہودی نژاد برطانوی مورخ

?️ 27 ستمبر 2025اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے:ممتاز یہودی نژاد برطانوی مورخ

لاہور ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کیلئے تین ہفتے کی مہلت

?️ 17 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی

جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ

?️ 18 اگست 2025جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ لبنان کی ویب سائٹ لا اورینتال

گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تیسری بار مشاورت کا عندیہ

?️ 21 مارچ 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کی

امریکہ کی ریاض مذاکرات سے کیا توقع ہے؟

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اتوار کو امریکی اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات

ٹوکیو کھیلوں کے دوران 450 ملین سائبر حملے

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین نے اس موسم گرما میں

کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب

?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا

یوکرین کے وزیر خارجہ کا اہم دورے پر پاکستان آنے کا امکان

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا ہنگامی دورے پر جمعرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے