(ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات میں کوئی دلچسپی نہیں: فواد چوہدری

فواد چودہری

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہا اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انھیں نہ ہی نظام کی سمجھ ہے اور  نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا تھا اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں، ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئے گی، انتخابات شفاف ہونگے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مریم نواز اور شہباز شریف نے حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے

🗓️ 10 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ

صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس

🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے

امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت گردی جاری، ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

🗓️ 16 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت

اسرائیل نسل پرستی کی وجہ سے تباہی کی طرف گامزن: سویڈش سفارت کار

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق سویڈش سیاست دان اور سفارت کار کارل بیلٹ نے حالیہ

پینٹاگون کا یوکرین کے ڈون باس علاقے میں روس کی پیشرفت کا اندازہ

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:   سنہوا ویب سائٹ کے مطابق پینٹاگون کے نامعلوم اہلکار نے

افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان

🗓️ 18 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین

حماس کی تباہی کے بغیر عرب ممالک کے ساتھ صلح ناممکن: نیتن یاہو

🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو  نے جمعرات کو کہا کہ

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا

🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے